مودی حریت قیادت کو جیلوں میں بند کرکے کانفرنس کا ڈرامہ کررہا ہے عبدالحمید لون
مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بند ہے، مودی نے آج اپنے کٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلا رکھی ہے، حریت رہنما
حریت رہنما عبدالحمیدلون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بند ہے، اور مودی نے آج اپنے کٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلا رکھی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما عبدالحمیدلون کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آج بلائی گئی کانفرنس دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بند ہے، مودی نے آج اپنے کٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلا رکھی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد لیڈر شپ کو بھارتی سازشوں میں شامل ہونے کیلئے دہلی مدعو کیا گیا ہے، مودی حریت قیادت کو جیلوں میں بند کرکے کانفرنس کا ڈرامہ کررہا ہے، لیکن اب کشمیری عوام بھارت کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے سوا کوئی آپشن منظور نہیں، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام نے مودی سرکار کو دنیا بھر میں بے نقاب کردیا، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے سمیت اہم مسائل کے حل کے لیے آج تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلا رکھی ہے۔