وزیراعلی پنجاب کا عظمی بخاری کو پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
چودہ دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا، قانونی نوٹس
ISLAMABAD:
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خلاف الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری کو پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجو ا دیا۔
وزیر اعلی کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا جس میں ان کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیاہے۔
نوٹس میں وزیراعلی اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت ،بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چودہ دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا، عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے الزامات عائد کیے اور پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے۔