الکوحل کا آرڈر دینا شبانہ اعظمی کو مہنگا پڑ گیا
شبانہ عظمی نے آن لائن الکوحل کی خریداری کے لیے پیشگی ادائیگی کی لیکن کمپنی نے آرڈر ڈیلیور نہیں کیا
معروف بھارتی اداکارہ شبانہ عظمی کو الکوحل کمپنی نے چونا لگادیا۔
معروف بھارتی اداکارہ شبانہ عظمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر الکوحل بنانے والی کمپنی کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے الکوحل خریدنے کے لیے آن لائن طریقہ سے پیشگی ادائیگی کی تھی لیکن میرا مطلوبہ آرڈر مجھ تک نہیں پہنچا جس پر میں نے کمپنی کو کال کی تاہم کمپنی نے میری کال بھی اٹھانی بند کردی۔
شبانہ عظمی نے ٹوئٹر پر جس اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرائے اس کا نمبر، پیسے جمع کرانے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات بھی شئیر کیں تاہم انہوں نے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے جمع کرائے اور کیا انہوں نے واقعہ سے متعلق شکایت درج کرائی یا نہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔