فیٹف اجلاس میں پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیے جانے کا امکان

پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کیلئے مزید ایکشن پلان مل سکتا ہے۔

پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کیلئے مزید ایکشن پلان مل سکتا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے آج اجلاس میں پاکستان سےڈومورکا مطالبہ کیے جانےکاامکان ہے۔

فیٹف کی جانب سے رات تک اعلان متوقع ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کیلئے مزید ایکشن پلان مل سکتا ہے۔


ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے فیٹف کو منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر مبنی رپورٹ پیش کی ہے، ایف اےٹی ایف پاکستان کے انسداد ٹیررفنانسنگ اقدامات پرمطمئن ہے لیکن منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بین الاقوامی تعاون ریویو گروپ مطمئن نہیں اور اس نے منی لانڈرنگ سے متعلق شعبوں کی نشاندہی کی ہے۔

پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف مزید اقدامات جنوری 2022 تک مکمل کرنا ہوں گے۔ پاکستان فیٹف کے ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) اور انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ (آئی سی آر جی) کی 40 سفارشات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے27 میں سے26 نکات پرعملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔
Load Next Story