حکومت نے ٹیکس کم کردیا آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

حکومت نے آئل ٹینکرز پر انکم ٹیکس تین فیصدسے کم کرکے دو فیصد کردیا

حکومت نے آئل ٹینکرز پر انکم ٹیکس تین فیصدسے کم کرکے دو فیصد کردیا

حکومت سے کامیاب مذاکرات اور انکم ٹیکس کم ہونے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی جس کے نتیجے میں ملک میں پٹرول بحران کا خدشہ ٹل گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی 2 روز سے ہڑتال جاری تھی اور ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی گئی تھی، تاہم آج وزیر توانائی حماد اظہر اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکومت نے آئل ٹینکرز پر انکم ٹیکس تین فیصدسے کم کرکے دو فیصد کردیا جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قبل ازیں آج صبح آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔ راجا سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے اور آئل ٹینکرز ہڑتال کا حامی نعمان بٹ گروپ تنہائی کا شکار ہوگیا تھا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ

راجا سعید گروپ نے حکومت سے مزاکرات سے پہلے ہڑتال ختم کردی تھی، جس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں سپلائی بحال کردی گئی، سہالہ آئل ڈپو، اٹک آئل ریفانری سے پٹرول ڈیزل کی سپلائی بحال ہوگئی۔

راجا سعید گروپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک پڑول سپلائی بحال کردی ہے اور جڑواں شہروں میں بھی کوئی ہڑتال نہیں ہے، ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے، لیکن ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں۔
Load Next Story