8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کا مقدمہ

باپ نے دعویٰ کیا کہ میرے بچے کی دو روز قبل ختنہ ہوئی ہے۔

باپ نے دعویٰ کیا کہ میرے بچے کی دو روز قبل ختنہ ہوئی ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 8 سالہ بچے کو اس کے اہل خانہ سمیت زنا کی نیت سے اغوا کیس میں نامزد کردیا۔

بچے اور اہلخانہ نے ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں بچے کے باپ نے دعویٰ کیا کہ میرے بچے کی دو روز قبل ختنہ ہوئی ہے۔


بچے کے باپ نے موقف اپنایا کہ ہمارے خلاف منور علی نے اپنی تیرہ سالہ بچی کو زنا کی نیت سے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔ ہم پر جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے ضمانت دی جائے۔

8 سالہ بچے اور اہلخانہ کیخلاف 26 مئی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے تھانے میں زنا کی نیت سے اغواہ کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
Load Next Story