پاکستان مشروط امریکی امدادقبول نہیں کرے گا احسن اقبال
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، احسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات باہمی احترام اورخودمختاری کی بنیاد پر مبنی ہونے چاہئیں، پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اس لئے مشروط امریکی امداد قبول نہیں کرے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے اور ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کے اصولوں پر مبنی ہے۔ موجودہ حکومت امریکا کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے اور امریکی انتظامیہ بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا چاہتی ہے، پاکستان امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، اس کے علاوہ ہم پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، اس لئے حکومت پاکستان سمجھتی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر مبنی ہونے چاہئیں اورایک دوسرے کی داخلی خودمختاری اور قوانین کا احترام کرنا چاہئے، امریکی انتظامیہ کو پاکستان کو ملنے والی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے سے متعلق کانگریس کی منظور کردہ قرارداد سے اسے تشویش ہوئی ہے۔ امید ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کانگریس پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ اس قسم کے اقدامات سے اجتناب کرے۔