کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس اور ایف سی کی کارروائی 3 اغوا کار اور مغوی ہلاک
مقابلے کے دوران اغوا کاروں کی فائرنگ اوردستی بم حملے میں 2پولیس اہلکارسمیت 3افراد بھی زخمی ہوگئے
سریاب روڈ پر پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اغوا کاروں کو ہلاک کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا تاہم مغوی دوان علاج دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن سے 3 مسلح افراد نے روزی خان نامی ایک شخص کو اغوا کر لیا تھا تاہم سیکیورٹی اداروں نے اغوا ہونے والے شخص کے موبائل کو ٹریس کرکے سریاب روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ، اس موقع پر اغوا کاروں کی جانب سے دستی بم حملہ اورفائرنگ بھی کی گئی جس کے نیتجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں اغوا کاروں کو ہلاک کرکے مغوی کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا۔ جسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے تینوں اغوا کاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، آپریشن کے دوران سریاب اور ارباب کرم روڈ ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔