میرا خواب ہے سلمان خان کے پیر دھوؤں راکھی ساونت

میں سنجے دت کی بہن پریا دت کی شکرگزار ہوں، اداکارہ

میں سنجے دت کی بہن پریا دت کی شکرگزار ہوں، اداکارہ۔ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں۔

بالی ووڈ لائف ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت سے ان کی والدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ والدہ اب ٹھیک ہیں، انہیں کینسر ہے اور اس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ ان کا علاج کروا سکتی۔


راکھی ساونت نے کہا کہ اداکار سلمان خان بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے علاج کرانے میں میری مدد کی، والدہ کا علاج سجنے دت کی بہن ڈاکٹر پریا دت نے کیا، پریا دت نے والدہ کا بہت خیال رکھا، میں ان کی شکر گزار ہوں۔

میزبان نے پوچھا کہ سلمان خان کی مدد کے بدلے میں آپ ان کے لیے کیا کرنا چاہیں گی؟ اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میرا خواب ہے کہ میں سلمان خان کے پیر دھوؤں کیونکہ انہوں نے میری بہت مدد کی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی، لوگ مدد کر کے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں لیکن سلمان خان نے ایک ہاتھ سے مدد کی اور دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہونے دی۔
Load Next Story