جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا مفتاح اسماعیل
ہم ملک کو بلیک سے گرے لسٹ میں لائے یہ حکومت 3 برس سے گرے لسٹ میں ہے، سابق وزیر خزانہ
سابق وزیرِ خزانہ اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم ملک کو بلیک لسٹ سے نکال کر گرے لسٹ میں لائے لیکن یہ تین سال سے فیٹف میں ہیں، جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا۔
وہ اتوار کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما خواجہ طارق نذیر، ناصر الدین محمود، علامہ فرقان شیخانی، طارق محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قلت ہے، جون میں گیس کی قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟ کل حماد اظہر نے جھوٹ بولا دراصل یہ یہ نااہلی اور کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پورے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، پریشر کم کر رہے ہیں، پچھلے سال ندیم بابر کو 3 سے 4 ڈالر نرخ میں گیس مل رہی تھی لیکن نہیں لی گئی، جون کے مہینے میں تاریخ میں کبھی گیس کی قلت نہیں ہوئی، انہیں 4 ڈالر کی گیس مل رہی تھی مگر یہ 7، 8 ڈالر کی گیس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بھی گیس کی قلت ہے، یہ 20 روپے فی یونٹ کی بجلی ڈیزل سے بنا رہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ فرنس آئل سے بجلی نہیں بنے گی، 2 سال سے ٹرمینلز کی مینٹی ننس نہیں ہوئی، یہ فرنس آئل بھی مہنگا ترین خرید رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں فرنس آئل سے بجلی بنائی گئی، اگر بجلی وافر ہے تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ ہم کام کر کے گئے، گیس وافر ہونی چاہیے تھی، یہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، آپ کراچی اور پاکستان میں گیس کے 2 کارگو نہیں لا رہے، آپ فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں، کیوں کہ آپ بھی مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کسی بھی چینل پر میرے ساتھ آ جائیں اور بات کرلیں، سب سے سستی بجلی نواز شریف کی لگائی گئی کوئلے کی بجلی ہے، حماد اظہر صاحب نہیں بتاتے کہ پرویز مشرف دور کی بجلی مہنگی ہے، حماد اظہر کے والد مشرف کے امیدوار تھے مگر ہار گئے تھے، یہ لوگ مشرف کی بات نہیں کرتے بس انہیں جمہوری دور برا لگتا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نیپرا کے پاس ساری تاریخیں موجود ہیں، یہ غلط بات نہ کریں، جب عمر ایوب وزیر بنے تو روز کہتے تھے کہ سرکلر ڈیبٹ ختم کرنے کے لیے بجلی بڑھا رہے ہیں، آج بجلی مہنگی ہے، مگر سرکلر ڈیبٹ ابھی بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ مہنگے بجلی گھر لگائے، ہمیں بتائیں کہ کونسا بجلی گھر مہنگا ہے؟ جھوٹ بولنا آسان ہے، حکومت نے مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو جیل میں رکھا، اس ٹرمینل کا کیس بنایا گیا جسے ایک منٹ بھی بند نہیں کیا جاتا، یہ ٹرمینل بے کار تھا تو اسے یہ لوگ بند کیوں نہیں کرتے؟
مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائٹ لسٹ میں پاکستان کو لے کر آئے تھے، تین سال سے یہ فیٹف میں ہیں، ہماری حکومت میں ہم بلیک سے گرے اور گرے سے وائٹ میں آئے تھے، ہماری حکومت جانے سے پہلے پاکستان دوبارہ گرے میں گیا، یہ 3 سال سے گرے لسٹ سے باہر نہیں آسکے۔