کوئٹہ میں مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا 3 کو قریبی علاقے میں چھوڑ گئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی . فوٹو : فائل

کوئٹہ کے قریب مارگٹ کے علاقے سے مسلح افراد نے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے 6 مزدوروں کو اغواء کرلیا اور 3 کو قریبی علاقے میں چھوڑ دیا جب کہ تین کو ساتھ لے گئے۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ اغواء ہونیوالوں میں ایک مقامی اور دو مزدوروں کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور پنجاب سے بتایا گیا ہے۔
Load Next Story