شہباز گل کا سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
سستی سبزی فروخت کرنے والے سبزی فروش پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا واقعہ مضحکہ خیز ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سستی سبزی فروخت کرنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے سستی سبزی فروخت کرنے والے سبزی فروش پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا واقعہ مضحکہ خیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار
شہباز گل نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ اس مجسٹریٹ کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
گزشتہ روز لاہور کی رائیونڈ پولیس نے 'سستی' سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش وقاص محمد رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔