کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک دیا

ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہم کسی کو نہیں جانتے، تیزاب گردی کا شکار لڑکی کی ماں کا موقف

تیزاب گردی کی حالت تشویشناک ہے، طبی ذرائع فوٹو: فائل

نامعلوم افراد گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کینٹ میں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تیزاب گردی سے لڑکی کا چہرہ اور جسم کے کچھ حصہ متاثر ہوا، لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈویژنل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔




واقعے کی ایف آئی آر لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرائی گئی جس کے مطابق وقوعہ رات کا ہے، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہی، وہ کسی ملزم کو نہیں جانتی۔ پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story