حریم شاہ کی شادی کا معاملہ پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا

ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

STOCKHOLM:
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی معمہ بن گئی، سعید غنی اور اور مرتضیٰ وہاب نے صفائی پیش کردی جب کہ ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے حریم شاہ کی شادی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔

سوال پوچھا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہے؟ جس سے حریم شاہ نے شادی کا اعلان کیاَ؟ تاہم سعید غنی نے مسکراتے ہوئے جواب میں ہاتھ اٹھاکر انگوٹھی سے خالی اپنی انگلیاں دکھائیں اورگھڑی کا بھی نظارہ کرواکرصفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں۔

ایک اور پریس کانفرنس میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے میڈیا کی جانب سے یہی سوال ہوا تو انہوں نے بھی اپنے دونوں ہاتھ کیمروں کے سامنے کرکے اپنی صفائی پیش کر ڈالی۔


یہ بھی پڑھیں :حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کردی

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ان تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔

اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ گھٹیا سیاست کے لئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلنے والوں کوشرم آنی چاہئے۔

وزیربرائے ترقی نسواں شہلارضا نے کہا کہ حریم شاہ کی اگرشادی ہوئی ہے تویہ شرعی معاملہ ہے، ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے اور میرے علم میں نہیں ہے کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے۔
Load Next Story