شادی کے حوالے سے ہر ایرے غیرے کا نام میرے ساتھ نہ جوڑا جائے حریم شاہ

ہر ایرے غیرے اور مختلف لوگوں کی تصاویر میرے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں اس سے گریز کریں، حریم شاہ

اس سے پہلے نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ ہی میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق تھا، حریم شاہ فوٹوفائل

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی ایرے غیرے شخص کا نام ان کے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاکر حریم شاہ نے جب سے یہ بیان دیا ہے کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔ اس وقت سے سندھ کی سیاست اور پورے پاکستانی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ہر کوئی یہ اندازے لگانے میں مصروف ہے کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف سیاستدانوں کے نام گردش کررہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہی حریم شاہ کے شوہر ہیں۔ تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی وضاحت کردی ہے۔

حال ہی میں حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے نام کے حوالے سے پورے پاکستان میں پھیلے سسپنس کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے''اسلام و علیکم میں بہت ہی واضح الفاظ میں ایک ہی بات بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ اس سے پہلے الحمداللہ نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ ہی میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔''

حریم شاہ نے کہا اگر ہم کسی کو بھی اپنی آئی ڈی کے ساتھ پروموٹ کررہے ہوتے ہیں، یاکسی کی پروموشن (تشہیر) کے لیے ان کے ساتھ ویڈیو بناتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اس بندے کا آپ کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔


یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شادی کا معاملہ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

حریم شاہ نے مزید کہا اس سے پہلے میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا، لہذا جو ایرے غیرے اور مختلف لوگوں کی تصاویر میرے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں اس سے گریز کریں۔ اگر آپ نے میری آئی ڈی پر کسی کے بھی ساتھ میری کوئی تصویر یا ویڈیو دیکھی ہے تو میرا مقصد ان کی پروموشن تھا اس کے علاوہ کوئی تعلق نہیں تھا اور اگر کسی کے ساتھ کوئی تعلق ہوتا تو میں اس چیز کا ضرور اقرار کرتی۔

ٹک ٹاکرا سٹار حریم شاہ نے کہا میں پہلے بتاچکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو تو اس سے پہلے میری زندگی میں کوئی بھی نہیں تھا۔ تاہم اب جو ہے اس کامیں اقرار کرچکی ہوں، شکریہ۔''

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی کا حریم شاہ سے شادی پربیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین مختلف سیاستدانوں کے نام حریم شاہ کےنام کے ساتھ جوڑتے ہوئے اندازے لگارہے ہیں کہ شاید یہی حریم شاہ کے شوہر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے حریم شاہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں اور نہ کبھی ملاہوں۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہاہوں۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQsXq2cDG2G/"]
Load Next Story