انڈسٹری سے وابستہ افراد معیاری فلمیں بنائیں مصطفی قریشی
چند فلموں کی کامیابی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں
KARACHI:
سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی ذمے داری ہے کہ وہ نئے دور اور نئی سوچ کے ساتھ اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں۔
نئی فلموں کی کامیابی سے ہمیں ایک بار پھر سنبھلنے کا موقع ملا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے موضوعات کا انتخاب کرکے ایسی فلمیں بنائیں جو عوام کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ اب فلم بین بہت زیادہ باشعور ہوچکے ہے،وہ سنیما جاکرصرف ان ہی فلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہوں ۔ مصطفی قریشی نے مزید کہا کہ چند فلموں کی کامیابی سے ہمیں یہ نہیں سمجھ لیتا چاہیے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں ہمیں محنت جاری رکھنا ہو گی ۔