سندھ حکومت کا گدھا گاڑی ریس کو ثقافتی کھیلوں میں شامل کرنے کا اعلان

گدھا گاڑی کی دوڑ کراچی کا قدیمی کھیل ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی اب تک کوئی پذیرائی نہیں ہوئی، سیکریٹری اسپورٹس

گدھا گاڑی کی دوڑ کراچی کا قدیمی کھیل ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی اب تک کوئی پذیرائی نہیں ہوئی، سیکریٹری اسپورٹس (فوٹو : فائل)

محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ نے گدھا گاڑی ریس کو سندھ کا ثقافتی کھیل قرار دینے کا اعلان کردیا۔


اپنے بیان میں سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے کہا ہے کہ گدھا گاڑی کی دوڑ کراچی کا قدیمی کھیل ہے لیکن بدقسمتی سے عوامی کھیل کی اب تک کوئی پذیرائی نہیں ہوئی، جلد ہی اس کھیل کی تنظیم کاری کی جائے گی اور گدھا گاڑی دوڑ کو ثقافتی کھیلوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے نئے مالی بجٹ میں کھیلوں کے لیے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز رکھے گئے ہیں، محکمہ کھیل نے کورونا کے دوران بھی کھلاڑیوں کا خیال رکھا، کھیلوں کے فروغ کے لیے سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Load Next Story