بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا اسلام آباد میں کورونا ویکسین نہ لگنے پر احتجاج
ایف نائن پارک میں میگا ویکسینیشن سنٹر کے باہر سڑک بند کرکے ٹریفک کو روک دیا۔
اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ویکسینشن ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔
فائزر ویکسی نیشن کیلئے باری نہ آنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے ایف نائن پارک میں میگا ویکسینیشن سنٹر کے باہر احتجاج کیا اور دونوں اطراف سڑک بند کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ دور سے یہاں آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی ، ہمارے ویزے ختم ہونے والے ہیں واپس سعودیہ جانا ہے، یہاں پر رش اتنا ہے کہ دو دن سے ہماری باری نہیں آرہی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماس ویکسی نیشن سینٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دیے گئے
احتجاج میں شریک اورسیز پاکستانیوں نے حکومت و ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم سالانہ اربوں روپے زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں لیکن حکومت ہمیں ویکیسن تک لگانے میں ناکام ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اضلاع میں ہی فائزر و آسٹرازنیکا ویکسین پہنچائی جائے۔