خیبرپختونخوا میں گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی سنگین ہوگیا
شہری علاقوں میں 8 سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جانے لگی
خیبرپختون خوا کے شہری علاقوں میں 8 جب کہ دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں گیس کے بعد اب بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے، صوبے میں بجلی کا شارٹ فال 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے اور سوئی گیس کے بعد بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی ہے۔
بجلی کے بحران کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، شہری علاقوں میں 8 سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب سوئی گیس بحران کے باعث پشاور شہر میں سی این جی سمیت گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بدستور بند ہے، سی این جی سٹیشنز پر گیس بند ہونے سے رکشہ سروس متاثر ہوئی ہے اور نانبائیوں نے ایل پی جی سیلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ذرائع سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس سپلائی پانچ جولائی تک متاثر رہے گی، گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہورہی ہے۔