تائیوان کراٹے کلاس میں 27 بار زمین پر پٹخے جانے سے 7 سالہ بچہ ہلاک
7 سالہ بچہ 70 دنوں تک کومے کی حالت میں اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
تائیوان میں کراٹے کوچ کی جانب سے 27 بار زمین پر پٹخے جانے کے باعث کومہ میں چلے جانے والا 7 سالہ بچہ 70 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں رواں برس 21 اپریل کو 7 سالہ بچے کو نازک حالت میں فینگ یوآن اسپتال لایا گیا تھا۔ بچے کو مبینہ طور پر کراٹے کلاس کے دوران کوچ نے دو درجن سے زائد بار زمین پر پٹخا تھا جس سے ننھی سی جان برین ہیمریج کا شکار ہوگیا تھا۔
دماغ پر سنگین چوٹیں لگنے کی وجہ سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز 70 دنوں کی محنت کے باوجود بچے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
بچے کے والدین نے 60 سالہ کراٹے ٹرینر کو بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو کراٹے کلاس کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر کراٹے کوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بچے کے کراٹے کوچ نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت سے 3 ہزار 583 ڈالر کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔