شدت پسند عوام کو اپنا جیسا جنگلی بنانا چاہتے ہیںہم ہار نہیں مانیں گےبلاول

سندھ ثقافتی میلہ ہمیں ہمارے ہونے کا یقین دلائے گا۔چیئرمین پاکستان پیلزپارٹی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ فیسٹیول سے متعلق جاری کردہ وڈیو کا عکس ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ثقافت خطرے میں جسے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔


سندھ ثقافتی میلہ ہمیں ہمارے ہونے کا یقین دلائے گا۔ سندھ فیسٹیول کے بارے میں ایک وڈیو بیان دیتے ہوئے انھوں نے سندھی ثقافت کی حفاظت کیلیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا اور کہا ہماری میراث خطرے میں ہےثقافتی ورثوں کو بچانے کے لیے فیسٹیول کا انعقاد ہورہا ہے۔ ثقافت کے لیے قوم کاساتھ مانگتے ہوئے انھوںنے کہا کہ اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے آپ کے لیے سندھ فیسٹیول کا آغاز کیا ہے۔

سندھ فیسٹیول کے حوالے سے انھوںنے کہا کہ یہ فیسٹیول رواںبرس فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس کی تقریبات اورجشن 3ہزار سال پرانے ثقافتی مقامات مکلی اور موہنجوداڑو سمیت پورے سندھ میں منایا جائے گا۔ اس میں شاندارجشن کا جذبہ ہوگا۔ یہ فیسٹیول ہمارے سالانہ ثقافتی میلے کا آغاز ہو گا۔ یہ ہماری ترقی اورتحفظ کی ضمانت ہے۔ یہ ہمارے ثقافتی مراکز کی حفاظت کی جانب پہلا قدم بھی ہے۔
Load Next Story