کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا متعدد افراد زخمی
نامعلوم افراد موٹر سائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے جس میں دھماکا خیز مواد نصب تھا
ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے، اردگرد کی عمارات کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد سول اور بی ایم سی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکا پارک اور پیٹرول پمپ کے قریب ہوا جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ساتھ ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد ایک موٹر سائیکل چھوڑ گئے جس میں دھماکا خیز مواد نصب تھا۔ دھماکا جس جگہ ہوا اس کے قریب ہی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ بھی واقع ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا، دھماکے میں تین سے چار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔