نئی دہلی وزیراعلیٰ کے دھرنے پر لاٹھی چارج متعدد زخمی

پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا،افسران کی معطلی کے بعد دھرنا ختم

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کارکنان پولیس کی رکاوٹیں گراکر آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
بھارت میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال اور انکے حامیوں کے پولیس کے خلاف دھرنے پر پولیس نے دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی مطابق بھارت میں عام آدمی پارٹی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پارلیمنٹ کے باہر وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب پولیس کے رویے کیخلاف گزشتہ روز سے دھرنا جاری تھا کہ اچانک پولیس نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں پر دھاوا بولتے ہوئے لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔




لاٹھی چارج کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ کیجریوال نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت گزشتہ رات شدید سردی میں سڑک پر ہی رات گزاری اور نیند آنے پر لحاف اوڑھ کر سوگئے۔ دریں اثناء اروند کیجریوال نے مطالبات کی منظوری کے بعد اپنا دھرنا ختم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔
Load Next Story