تنظیمی دفاتر کا قیام PTIتنظیمی عہدیدار ہر ماہ 2500 سے20 ہزار پارٹی کو دینگے
لازمی مالی شراکت داری نافذ، ریجنل 20، ضلعی 15، تحصیل سطح کے عہدے داروں کو 10 ہزار پارٹی کو دینا ہوں گے، پارٹی سرکلر
ملک بھر میں تحریک انصاف کے تنظیمی دفاتر کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کے لیے 3 لاکھ سے زائد تنظیمی عہدیداروں پر ماہانہ بنیاد پر لازمی مالی شراکت داری ( چندہ ) نافذ کر دیاگیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس سراج احمد خان کی جانب سے جاری پارٹی سرکلر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے تنظیمی آئین میں دی گئی اجازت اور تحریک انصاف سنٹرل فنانس بورڈ کے فیصلوں کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کے تنظیمی دفاتر کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کیلئے اخراجات کو ملک بھر میں پارٹی کی تمام سطح کی تنظیموں کے عہدیداروں سے یکساں وصول کیا جائیگا۔
اس مقصد کیلئے تحریک انصاف سنٹرل فنانس بورڈ نے ہر سطح کے تنظیمی عہدیدار کیلئے ماہانہ لازمی مالی شراکت داری ( چندہ) کا ریٹ مقرر کردیا، یہ چندہ یکم مارچ سے لاگو ہوگا لہذا تمام عہدیدار گزشتہ چار ماہ کا چندہ جمع کروانے کے بھی پابند ہیں ، جو عہدیدار چندہ یا بقایاجات ادا نہیں کرے گا اسے تبدیل کردیا جائیگا ۔
تحریک انصاف کی تنظیموں کی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے عہدیداروں کیلئے ریجنل عہدیدار کیلئے 10 ہزار روپے جبکہ ضلعی عہدیدار کیلئے 7500 روپے مالی شراکت داری مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ اور کینٹ کے علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا تاہم درخواست دینے والے ہر امیدوار کو 20 ہزار روپے ناقابل واپسی سکیورٹی جمع کروانا ہوگی ، درخواست دینے کیلئے تنظیمی دفتر سے 200 روپے کا فارم بھی خریدنا ہوگا ، 3 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔