ایس پی صدر لاہور حفیظ بگٹی کو لاہور ہائیکورٹ کا شوکاز نوٹس معطل
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف جاری کارروائی روک دی۔
سپریم کورٹ نے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کردیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل بنچ کے روبرو ایس پی صدر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد
ایس پی صدر نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سامنے درخواستگزار کی جانب سے مکمل حقائق نہیں رکھے گئے اور غلط حقائق بتا کر ہائی کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، میں نے ہائیکورٹ کے سامنے کوئی غلط بیانی نہیں کی، لیکن پھر بھی ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے جو خلاف قانون ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کیا جائے۔