بگرام ائیر بیس 20 سال بعد افغان فوج کے حوالے

امریکی فوج نے ائیر بیس کا کنٹرول آج صبح افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، افغان میڈیا

امریکی فوج نے ائیر بیس کا کنٹرول آج صبح افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، افغان میڈیا

امریکا نے بگرام ائیر بیس 20 سال بعد افغان فوج کے حوالے کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے بگرام ائیربیس افغان فوج کے حوالے کردی ہے، تقریباً 20 سال تک بگرام ائیر بیس کا کنٹرول امریکی فوج کے پاس رہا جو طالبان اور القائدہ کے رہنماؤں کے خلاف حملوں کا اہم مرکز تھا جب کہ یہاں ابتدائی طور پر ایک لاکھ سے زائد امریکی فوجی تعینات تھے۔ امریکی فوج نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول آج صبح افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ بیس ہفتہ کہ روز ایک تقریب میں افغان حکومت کے حوالہ کی جائے گی۔


اس سے قبل امریکی افواج بگرام ائیر بیس پر اپنا غیر ضروری سامان تلف کررہی تھیں جب کہ روزانہ متعدد ٹرکوں پر سامان لاد کر منتقل کیا جارہا تھا، امریکی فوج کی جانب سے بیس سے نکالا جانے والا اسکریپ خریدنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس سامان کی قیمت لاکھوں ڈالرز میں ہے تاہم مقامی افراد کا خیال ہے کہ یہ سامان تلف کرنے کے بجائے افغان فورسز کو دیاجانا چاہیے تھا۔

 
Load Next Story