موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم کاموبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

ٹیکس وصولی کی پیچیدگیاں حکومت اور موبائل کمپنیوں کی لاگت میں اضافے کا سبب بنیں گی، عالمی تنظیم

پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسہ ٹیکس موبائل فون خدمات کی لاگت میں اضافے کا سبب بنے گا، عالمی تنظیم کا وزیرخزانہ کو خط۔ فوٹو:فائل

موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

موبائل کال پر ٹیکس کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھ دیا ہے، جس میں موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موبائل کالز اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے


جی ایس ایم اے کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسہ ٹیکس موبائل فون خدمات کی لاگت میں اضافے کا سبب بنے گا، جس سے کم آمدن والے طبقہ کی مشکلات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوگا، ٹیکس وصولی کی پیچیدگیاں حکومت اور موبائل کمپنیوں کی لاگت میں اضافے کا سبب بنیں گی، موبائل کال پر ٹیکس پاکستان میں موبائل فون خدمات سے دوری بڑھانے کا سبب بنے گا، موبائل پر ٹیکس موبائل کمپنیوں کی طویل مدتی بنیادوں پر سرمایہ کاری پر بھی اثر انداز ہوگا جس میں اسپیکٹرم آکشن بھی شامل ہے۔ خط میں حکومت پاکستان سے موبائل کال پر ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موبائل کال پر 75 پیسہ ٹیکس کو ناقابل عمل قرار

اس سے قبل پاکستان میں کام کرنیو الی پانچوں موبائل فون کمپنیوں نے بھی وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو ارسال کردہ خط میں موبائل فون کی پانچ منٹ کی کال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔
Load Next Story