سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونا اضافے سے 109000روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 93450 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 11ڈالر کے اضافے سے1787فی اونس ہوگئی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر فی اونس جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 500 مہنگا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1787 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی جمعے کے روز سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 93 ہزار 450 روپے ہوگٸی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1208.84 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 
Load Next Story