امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پاکستان 2018 تک پولیو سے پاک نہیں ہوسکتا بل گیٹس
پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان اور نائیجیریا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بانی مائیکرو سافٹ
MUZAFFARGARH:
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اگر امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پاکستان 2018 تک پولیو سے پاک ملک نہیں بن سکتا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان اور نائیجیریا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر افواہوں نے پولیو مہم کو سخت نقصان پہنچایا ہے، افواہیں پھیلانے اور پولیو کارکنوں پر حملے کرنے والے حق اور انصاف کا ساتھ نہیں دے رہے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور مذہبی رہنما پولیو کے متعلق لوگوں کے خدشات دور کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2035 تک دنیا کا کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔