بھارت میں پانی کے بحران پر دو ریاستیں آپس میں لڑ پڑیں ڈیم پر پولیس تعینات
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی ریاستوں نے ڈیم پر اپنی اپنی پولیس تعینات کردی جس سے تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا
بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پانی کی تقسیم پر پیدا ہونے والے تنازعے نے شدت اختیار کرلی جس کے بعد ڈیم پر دونوں ریاستوں نے اپنی اپنی پولیس کو تعینات کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ مودی سرکار کی بدانتظامی کی وجہ سے دو ریاستیں آپس میں لڑ پڑیں۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں پانی کے مسئلے پر آمنے سامنے آگئیں۔
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں ایک دوسرے پر غیر قانونی اری گیشن پروجیکٹس اور ہائیڈرل پاور جنریشن پروگرام کے ذریعے ایک دوسرے پر پانی چوری کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔
کئی ملاقاتوں، درجنوں مذاکرات اور وفاق کی جانب سے مداخلت کے باوجود معاملہ حل نہ ہوسکا جس کے بعد دونوں ریاستوں نے اپنی اپنی پولیس ڈیم پر تعینات کردی ہیں جس کے باعث علاقے میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
دونوں ریاستوں کہنا ہے کہ پولیس اہل کاروں کو کسی غیر متعلقہ شخص کی ڈیم یا پروجیکٹس میں داخلے سے روکنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ڈیم پر اب محکمہ آب پاشی کے افسران کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔