حکومت سندھ نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کردی
کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک ہوں گے، محکمہ داخلہ
سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کردی، صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار بڑھا کر رات دس بجے تک کردیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ کی رات 12بجے تک اجازت جب کہ ویکسی نیشن کرانے والے کو پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی ، ہوم ڈیلیوری اورٹیک اوے سروس 24گھنٹے کے لیے کی جاسکے گی ۔
نئے حکم نامے کے مطابق شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقریبات کا انعقاد 400مہمانوں کےساتھ کیا جاسکےگا جبکہ شادی ہالز میں دو سو مہمانوں کےساتھ ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے سینما گھر اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے تاہم سینما ہالز اور تھیٹر مالکان صرف کوروناویکسین سرٹیفکیٹ کےحامل افراد کو داخلے کی اجازت دینے کے پابند ہونگے۔
حکم نامے کے مطابق سندھ بھرمیں مزارات ایس اوپیز کےساتھ کھلے رہیں گے،تفریحی پارکس ،ان ڈور جم،واٹر پارکس کورونا سرٹیفکیٹ کےحامل افراد کے لئے کھلے رکھےجاسکیں گے جب کہ واٹر پولو،باکسنگ مارشل آرٹ ، ریسلنگ، کھیل کےٹورنامنٹس اور کبڈی، پر پابندی برقرار رہےگی تاہم پولو، گولف، ہارس رائیڈنگ کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جاسکے گی ،نجی وسرکاری دفاتر کو 100فیصد اسٹاف کےساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
علاوہ ازیں صوبے میں چھوٹے بڑے سماجی، ثقافتی و مذہبی عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہےگی اورہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رہیں گے ،صوبے میں نئے فیصلوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔