چارسدہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے اور پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سرڈھیری بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 2اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او چار سدہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ نواحی علاقے سرڈھیری بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکےکے نتیجے میں 6 اہلکاراور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والا بچہ اسکول جا رہا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے اور پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس موبائل سائیکل کے قریب سے گزری تو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے دھماکہ کردیا گیا، دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اعظم، اکرم گل، وصال، خواجہ محمد، گلشاد اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔