لاہور گھریلوملازمہ کوتشدد کا نشانہ بنانے والے پروفیسرکےجسمانی ریمانڈ میں4روزکی توسیع

14 سالہ گھریلو ملازمہ 19 جنوری کو دوران علاج لاہور کے سروسز اسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔

پروفیسر سلمان رفیق نے ملازمہ کو مبینہ طور پر ایک ماہ تک تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر ایک ماہ تک تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایم اے او کالج کے پروفیسر سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر ایک ماہ تک تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناے والے ایم اے او کالج کے پروفیسر سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے پروفیسر سلمان رفیق کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج 19 جنوری کو لاہور کے سروسز اسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔
Load Next Story