سانحہ مستونگ ورثاء کا میتوں سمیت دھرنا کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا، ورثاء

سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا، ورثاء فوٹو؛ایکسپریس نیوز

سانحہ مستونگ کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ جاں بحق افراد کےورثاء اور شیعہ علماء کونسل نے میتوں کے ساتھ علمدار روڈ پر دھرنا دے دیا۔

مستونگ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحاد تاجران بلوچستان نے دی تھی، جس کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کی۔ ہڑتال کے باعث ہزارہ ٹاؤن، مری آباد، علمدارروڈ، عبدالستارروڈ، طوغی روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس سمیت نجی دفاتر بند ہیں۔


دوسری جانب جاں بحق افراد کےورثاء اور شیعہ علماء کونسل نے میتوں کے ساتھ علمدار روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے میں شریک شعیہ علما کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران سے بلوچستان آنے والی زائرین کی بس مستونگ کے علاقے ڈرین گڑھ پہنچی تو خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بس سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 زائرین جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story