مستونگ میں فائرنگ سےغیرملکی سیاح زخمی سیکیورٹی پرمامور6 لیویزاہلکارجاں بحق
حملہ آوروں نے ہسپانوی سائیکلسٹ کی سیکیورٹی پرمامور لیویز اہلکاروں پر نیشنل ہائی وے پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے ہسپانوی سیاح کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید اور غیر ملکی سیاح سمیت 6 افراد کو زخمی کر دیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ شفقت شاہوانی کے مطابق حملے آوروں نے ہسپانوی سائیکلسٹ کی سیکیورٹی پر مامور لیویز موبائل پر نیشنل ہائی وے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اورغیر ملکی سیاح سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، لیویز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ غیر ملکی سیاح سمیت تمام افراد کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور ہسپانوی سیاح کو اغوا کرنا چاہتے تھے، سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران سے بلوچستان آنے والی زائرین کی بس مستونگ کے علاقے ڈرین گڑھ پہنچی تو خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بس سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 زائر جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔