وادی نیلم میں لاہور سے آئے سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری 4 افراد جاں بحق

تمام افراد کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے

تمام افراد کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور 2 بچے زخمی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کار میں 7 افراد سوار تھے۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔ تمام افراد کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔ شناختی کارڈ سے جاں بحق ایک شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جس کا پتہ لاہور کا ہے اور وہ اس خاندان کا سربراہ معلوم ہوتا ہے۔


پولیس کے مطابق یہ لوگ لاہور سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے کہ ان کی کار وادی نیلم کے علاقہ جورا میں دریائے نیلم میں جاگری۔

Load Next Story