شدت پسندوں سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ فیصلہ چند روز ہوجائےگا وزیردفاعی پیداوار
ملک میں عسکریت پسندوں کے 60 کے قریب ذیلی گروپ ہیں جن میں غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں، رانا تنویر
وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔
واہ کینٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں فوجی جوانوں کا خون بہے گا وہاں جوابی کارروائی بھی ہوگی اور اس کے لئے فورسز کو کسی منظوری کی ضرورت نہیں، شمالی وزیرستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، بنوں اور راولپنڈی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وہاں جوابی کارروائی کی ہے اوراس کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے 60 کے قریب ذیلی گروپ ہیں، ان میں غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں، حکومت کے چند بڑے عسکریت پسند گروپوں سے مذاکرات کے لئے رابطے ہوئے ہیں،موجودہ حالات کے تحت عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ، اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔