کوئٹہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے شٹل ٹرین سروس کا آغاز

ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہے

ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہے۔

سیاحت کے فروغ کے لیے شٹل ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا۔


ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے مطابق ٹورسٹ شٹل ٹرین بوستان اور کولپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہفتے میں دو روز چلائی جائے گی۔ ٹرین بلیلی، کچلاک، بوستان، کوئٹہ، سریاب، سپیزنڈاور کولپور ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرے گی۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر خصوصی ٹرین کا افتتاح کررہے ہیں، ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہے، اگر سیاحوں نے دلچسپی لی تو اسٹیشنز پر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔
Load Next Story