سوات میں پی ڈی ایم کا جلسہ طوفانی بارش کے باعث انتظامات درہم برہم
جلسے سے شہباز شریف، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل رحمان خطاب کریں گے
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج گراسی گراونڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے تاہم بارش کے باعث کئے گئے انتظامات درہم برہم ہوگئے ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کررہی ہے، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے سواات کے مختلف علاقوں ، دیر ، چترال ، چارسدہ ، صوابی ، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔
جلسہ میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے ہیں جب کہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہے، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب جلسے کی ابتدا میں ہی تیز بارش سے گراسی گراونڈ جھل تھل ہو گیا اور کئے گئے سارے انتظامات درہم برہم ہوگئے، قائدین کے انتظار میں بیٹھے کارکن بارش سے بچنے کے لئے کرسیوں کا استعمال شروع کردیا۔