اسرائیل کی سیز فائر کے باوجود غزہ پر چوتھی بار بمباری
حماس نے 4 آتش غیر غبارے اسرائیلی سر زمین پر پھینکے جس سے فصلوں میں آگ لگ گئی، اسرائیلی فوج
LONDON:
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے میں ایک بار پھر فضائی بمباری کی جس میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں حماس کے دفاتر پر بمباری کی۔ غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیل جارحیت سے باز نہیں آرہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ سے 4 آتش گیر غباروں سے حملہ کیا۔ یہ غبارے کھیتوں میں گرے جس سے فصلوں میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آتش گیر غباروں کے حملے کے جواب میں جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کی اسلحہ ساز فیکٹری اور راکٹ لانچنگ سائٹ پر بمباری کرکے تباہ کردیا۔
اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیز فائر کے بعد سے یہ اسرائیل کا یہ چوتھا فضائی حملہ ہے جس کے لیے ہر بار اسرائیل نے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنایا ہے تاہم ایک بار بھی ثبوت پیش نہ کرسکا۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ایک گاؤں میں اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کار کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی 11 روزہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 260 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں 2 بچوں سمیت 13 اسرائیلی مارے گئے جس کے بعد دونوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔