قصور خاتون سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی اجتماعی زیادتی

خاتون جب تھانے پہنچی تو سب انسپکٹر نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے تھانے سے بھگا دیا

لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس گاؤں سیر کیلیے آئی تھی (فائل فوٹو

خاتون کو پولیس ملازم سمیت 11افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان زیادتی کی وڈیو بھی بناتے رہے اور 50ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔


کماہاں لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس گاؤں سیر کیلیے آئی تھی، اس پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر آچکی ہے، باغ کا مالی بھی ملزمان میں شامل ہے جس نے خود بھی زیادتی کی اور دیگر ساتھیوں کو بھی بلوا کر زیادتی کروائی۔

متاثرہ خاتون جب تھانہ شیخم پہنچی تو سب انسپکٹر رضوان نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے تھانے سے بھگا دیا اور دوبارہ تھانے آنے پر الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی، ڈی پی او قصور عمران کشور نے معاملہ پر سب انسپکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ،11میں سے 4ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
Load Next Story