لاہور ریپ کیس کا ڈراپ سین برطانیہ پلٹ لڑکی پیشہ ور مقدمہ باز نکلی

ولیحہ نے مقدمے میں نام امان لکھوا کر پولیس کو گمراہ کیا ، میڈیکل کروانے سے بھی انکاری

شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی، فیضان کیخلاف مقدمہ خارج کردیا گیا

برطانیہ پلٹ لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہوگیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے نوٹس پرخاتون سے ریپ کیس کا معمہ حل ہوگیاہے۔

ولیحہ عرفات نے ملزم فیضان تقویم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھاجس پرجینڈر سیل اقبال ٹاؤن کی تفتیشی روبی سیرت نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش مدعیہ مقدمہ نے روبرو عدالت میڈیکل کروانے سے انکار کردیا۔ مدعیہ مقدمہ کا پولیس ریکارڈ چیک کروانے پر ولیحہ پیشہ ور مقدمہ باز نکلی۔


ولیحہ عرفات نے اس مقدمے میں بھی اپنا نام امان لکھواکر پولیس کو گمراہ کیااوردرجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ، ملزمہ اور متاثرہ نکلی۔ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی اور ہر مقدمے میں اپنا نام تبدیل کرتی اورجعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی۔حقائق کی روشنی میں شہری فیضان تقویم کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story