ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار347نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ63 ہزار660 ہوگئی فوٹو: فائل

ملک میں کورونا کیسز پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہے، جن میں سے پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852، سندھ میں 3 لاکھ 40 ہزار 902، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 533، بلوچستان میں 27 ہزار 419، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427، اسلام آباد میں 82 ہزار 969 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 558 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 650 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 934 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 19 مصدقہ مریض دم توڑ گئے، اس طرح اب تک اس وبا نے ملک میں 22 ہزار 427 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس وقت میں ملک کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 299 ہے، جن میں سے ایک ہزار 894 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


دوسری جانب میں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک کورونا کی ایک کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار 346 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، 33 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو کورونا کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں، جب کہ ایک کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 856 کو ایک خوراک دی گئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story