حکومت ذکا اشرف کی بحالی کے عدالتی فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی
درخواست میں عدالت عظمٰی سےنجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم عبوری انتظامی کمیٹی کو دوبارہ بحال کرنےکی اپیل جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین کے عہدے کے لئے قانونی لڑائی کا نیا مرحلہ کل سے شروع ہوجائے گا اور حکومت ذکا اشرف کی بطور چیرمین بحالی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ کی حیثیت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ذکا اشرف کی بطور چیرمین بحالی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے توسط سے دائر کرے گی جس میں عدالت عظمٰی سے اپیل کی جائے گی کہ ذکا اشرف کی بحالی کے فیصلے کو معطل کر کے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم عبوری مینیجمنٹ کمیٹی کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر شہری کو انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اختیار حاصل ہے، انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ قانون کے مطابق ہی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ذکا اشرف 8 مئی 2013 کو پی سی بی کے نئے آئین کے تحت انتخابات میں دوبارہ چیرمین منتخب ہوئے تھے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے انہیں 28 مئی کو معطل کردیا جس کے بعد 23 جون کو نجم سیٹھی کو عبوری چیرمین مقرر کیا گیا تھا، ذکا اشرف کی معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر جسٹس ریاض احمد اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے 15 جنوری کو ذکا اشرف کو دوبارہ بحال کردیا تھا۔