بنوں دھماکے کا مقدمہ طالبان امیرملا فضل اللہ اورترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج
ایف آئی آر میں طالبان کمانڈرعصمت اللہ شاہین اور قاری ایوب سمیت دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
بنوں چھاؤنی کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کرادیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ایف آر بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے بنوں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ، تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد، کمانڈر عصمت اللہ شاہین اور قاری ایوب سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بنوں چھاؤنی کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے اس وقت دھماکا کیا گیا تھا جب ایف سی اہلکاروں کے قافلے شمالی وزیرستان کی جانب جانے والے تھے، دھماکے میں 28 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے اور واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔