امریکی یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 150 افراد ہلاک

سب سے زیادہ ہلاکتیں شکاگو میں رپورٹ ہوئیں جہاں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے

سب سے زیادہ ہلاکتیں شکاگو میں رپورٹ ہوئیں جہاں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکا میں یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 150 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جشن آزادی کی 3روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے 400 واقعات رونما ہوئے جن میں 150 افراد جان کی بازی ہارگئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں شکاگو میں رپورٹ ہوئیں جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے جس میں سے 18 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔


نیویارک میں فائرنگ کے واقعات میں 26 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ٹیکساس میں کار واش کے باہر تلخ کلامی پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا جب کہ ورجینیا میں نوجوان کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈیلاس میں بھی فائرنگ سے 4 اور اوہایو میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اٹلانٹا میں 50 کے قریب بچوں نے مل کر ایک بچے کو ماردیا جب کہ دیگر اموات امریکا کی مختلف ریاستوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔
Load Next Story