جائیداد کی لالچ میں 3 سال سے بیٹے کی قید میں موجود بوڑھی ماں بازیاب
بیٹا قصور میں ایک جائیداد اپنے نام کرانا چاہتا تھا اور مجھے قید کررکھا تھا، خاتون کا عدالت میں بیان
جائیداد کی لالچ میں 3 سال سے بیٹے کی قید میں موجود بوڑھی ماں کو بازیاب کرالیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن جج راولپنڈی کے حکم پر تھانہ سول لائن پولیس نے تلسہ روڈ پر واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر بوڑھی خاتون کو بازیاب کرلیا، خاتون کو بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں گزشتہ 3 سال سے قید کررکھا تھا۔
ہیومین رائٹس کمیٹی کے ممبر عامر سلیم رانا ایڈووکیٹ نے خاتون کی بازیابی کے لئے سیشن جج کے سامنے پٹیشن دائر کی تھی، جس پر سیشن جج نے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا، خاتون نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ بڑے بیٹے نے گھر جبری بند کر رکھا تھا، اور قصور میں ایک جائیداد اپنے نام کرانا چاہتا تھا، بڑے بیٹے نے مجھ پر باقی بچوں سے ملنے پر پابندی لگا رکھی تھی اور میری صبح شام نگرانی ہوتی تھی، عدالت مجھے چھوٹے بیٹے کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید نے شمیم اختر نامی بوڑھی خاتون کی خواہش پر اسے چھوٹے بیٹے حسن رجا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔