دلیپ کمار جینے کا سہارا تھے اور ان کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں سائرہ بانو
سائرہ بانوکوانڈسٹری میں ان کی اداکاری کی وجہ سے توجانا ہی جاتا ہے لیکن ان کی دوسری شناخت دلیپ کمارکی بیوی ہونا تھا
ٹریجڈی کنگ دلیپ کمارکی اہلیہ و سابق اداکارہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارمیرے جینے کا سہارا تھے اوران کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں۔
برصغیرکے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے انتقال نے دنیا بھرمیں ان کے مداحوں کو بے حد افسردہ کردیا ہے۔ مداح ان کی اداکاری اور اسٹائل کے دیوانے تھے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کروڑوں دلوں پرراج بھی کرتے تھے۔
آج وہ 98 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھرسے مداح ان کی اہلیہ وسابق اداکارہ سائرہ بانو کو تعزیتی پیغامات بھیج رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: یوسف خان بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کیسے بنے؟
سائرہ بانوکوانڈسٹری میں ان کی اداکاری کی وجہ سے تو جانا ہی جاتا ہے لیکن ان کی دوسری شناخت دلیپ کمارکی بیوی ہونا تھا اور خاص طورپرگزشتہ برسوں میں جس طرح انہوں نے شوہرکی دیکھ بھال کی، اس پرانڈسٹری تمام ہی لوگ ان پرفخرکرتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکاری کا ایک عہد ختم؛ مداح دلیپ کمارکے انتقال پرآبدیدہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرنے جب اداکارکی موت کی خبردی تو سائرہ بانونے کہا کہ خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی، دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کوکسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی۔ سب دعا کیجیئے۔