شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اداکار

ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اداکار (فائل فوٹو)

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شور میں جب اداکار شہروز سبزواری سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ میری شادی کرنے کی نیت تھی اس لیے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس دور سے گزر رہا تھا اس کے بعد اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔




اداکار نے کہا کہ جب صدف کنول سے ملا تو مجھے وہ بہت اچھی اور خالص لڑکی لگی، میں بہت مذہبی ہوں، ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

Load Next Story