حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

پاکستان اورانگلینڈ کے مابین 3 ایک روزہ اور3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پرمشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا

قومی اسکواڈ 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں اسے 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت کرنا ہے۔

حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بدھ کو کیے جانے والے ایم آر آئی اسکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے ڈربی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے،جسے مکمل کرنے پرمڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔


انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔

حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے، انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے مگر اب وہ لاہور واپس پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام کاآغاز کردیں گے تاکہ وہ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔ قومی اسکواڈ 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں اسے 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت کرنا ہے۔
Load Next Story